ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کپل مشرا نے کجریوال پر حوالہ تاجروں سے تعلق رکھنے کا لگایا الزام

کپل مشرا نے کجریوال پر حوالہ تاجروں سے تعلق رکھنے کا لگایا الزام

Sat, 20 May 2017 11:37:31    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کے معطل لیڈر کپل مشرا نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور حوالہ لین دین میں ملوث افراد کے درمیان تعلق کا الزام لگایا۔ کجریوال کابینہ سے نکالے گئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی اپنے اوپر لگے الزامات کی غیر جانبدارانہ جانچ کے لئے عہدہ چھوڑ دیں۔مشرا نے میڈیا سے کہا کہ ایک جھوٹا ویڈیو کجریوال جی کی طرف گزشتہ روز (جمعرات) کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا کہ (دہلی کے تاجر) مکیش کمار کی طرف سے عام آدمی پارٹی کو 2014 میں 2 کروڑ کی رقم عطیہ کے طور پر دی گئی تھی۔مشرا کا یہ تبصرہ کجریوال کی طرف سے ایک ٹویٹ کوری ٹویٹ کرنے کے ایک دن بعد آیا جس میں مکیش کمار نے دعوی کیا انہوں نے آپ کو 2014 میں 2 کروڑ روپے عطیہ دیاتھا۔چار کمپنیوں اسکائی لائن میٹل اور ایلائز پرائیویٹ لمیٹڈ، گولڈمائن بلڈکان پرائیوٹ لمیٹڈ، انفولائن سافٹ ویئر سولیوشن لمیٹڈ اور سنوجن کمپنی سے آپ نے 2014 میں 2 کروڑ کا عطیہ لیا تھا۔ ان کمپنیوں کا لیٹرہیڈ دکھاتے ہوئے مشرا نے کہا کہ ان کے پاس اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے ثبوت ہے۔

مشرا نے اپنے قومی کنوینر کو چیلنج دیا کہ وہ محکمہ انکم ٹیکس سے کہیں کہ ان کی پارٹی نے مکیش کمار سے 2 کروڑ روپے کا عطیہ لیا۔کپل نے دعوی کیا کہ آپ کو عطیہ کرنے والی کمپنیوں کے لیٹرہیڈ فرضی ہیں۔انہوں نے مکیش کمار کی شناخت کو لے کر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ کجریوال کی طرف سے مکیش کمار کو قربانی کا بکرا کیوں بنایا جا رہا ہے؟ کجریوال کس کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔مشرا نے الزام لگایا کہ مکیش کمار کو دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے پہلے ان کمپنیوں میں سے ایک کا سی ای او بنایا گیا ہے، جبکہ عطیہ 2014 میں دیا گیا تھا۔کجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پر نشانہ لگاتے ہوئے مشرا نے کہا کہ مکیش کمار نے دہلی حکومت کے وی اے ٹی ادا نہیں کیا ہے اور ان کی کمپنی کو کئی نوٹس بھیجے گئے، اس کے بعد بھی ان کی کمپنی کو دہلی حکومت کے ٹینڈردئے گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ کجریوال اور سسودیا بدعنوانی کی سرگرمیوں سے باخبر تھے۔انہوں نے معاملے میں کجریوال کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔مشرا نے ہیم پرکاش شرما نام کے شخص کا انکشاف کیا جس کے دستخط شدہ دو لیٹرہیڈ پر ہیں اور یہ کہ وہ (ہیم) مکیش کمار کے ساتھ کمپنیوں اسکائی لائن میٹل اینڈ الائز پرائیویٹ لمیٹڈ اور گولڈمان بلڈکان پرائیویٹ لمیٹڈ کے علاوہ ڈائریکٹرہے۔برخاست وزیر نے کہا کہ ہیم پرکاش شرما اس کے ساتھ وکیل روہت ٹنڈن کے ایک کمپنی میں بھی ڈائریکٹر تھے۔ روہت ٹنڈن کو ای ڈی نے گزشتہ سال دسمبر میں کالے دھن کو سفید کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔مشرا نے کہا کہ لیکن، وہ کجریوال کے رابطے میں ہے۔مشرا نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ کجریوال نوٹ بندی کے قدم کے بعد کیوں زیادہ شور مچا رہے تھے اور حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے تھے، اگر کجریوال کے پاس تھوڑی بھی شرم بچی ہے تو انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔


Share: